اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے آٹا 15 روپے فی کلو سستا کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے عید تک 10 کلو آٹے کے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپے مقرر کردی ہے۔ انہوں نے رمضان بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں وکشمیر کی امداد کرے۔ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں