ایل پی جی کی قیمت میں یکدم ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ عوام کو خوشخبری سنانا چاہتے ہیں لیکن اس خطاب کے نشر ہونے سے پہلے ہی عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑ دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں لیکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 27 روپے ایک پیسہ فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 223 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہو کر دو ہزار 758 روپے 69 پیسے کا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ خیال رہے کہ فروری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار 439 روپے 93 پیسے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close