یکم مارچ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 7روپے تک بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی این پی)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے،نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100ڈالر سے اوپر جاچکی ہیں اور قیمتیں اگر یکم مارچ تک 100ڈالر پر برقرار رہیں تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے،

اس صورتحال میں ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول 7اورڈیزل 6روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے،واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close