یکم مارچ سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین نے پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیئرمین اوگرامسرور خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کا بوجھ پاکستان کے عوام پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، یکم مارچ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

close