پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ۔۔؟؟ قیمتیں نیچے نہیں رکھ سکتے، وزیر خزانہ نے بُری خبر سنا دی

 اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر نیچے نہیں رکھ سکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پراویڈنٹ فنڈ سے ٹیکس استثنیٰ نکالنا چاہتا ہے جس سے غریب پر بوجھ آئے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پراویڈنٹ فنڈ سے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر عالمی ادارے سے بات کریں گے۔
شوکت ترین کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر نیچے نہیں رکھ سکتے، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ رہی ہوں تو اسے عوام پر منتقل کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا لیکن یہ زیادہ دیر چلے گا نہیں۔
close