خریداروں کیلئے پھر بُری خبر، سونا یکدم کتنا مہنگا ہو گیا؟ فی تولہ قیمت سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 515 روپے بڑھ کر ایک لاکھ چھ ہزار 996 روپے رہی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا پانچ ڈالر مہنگا ہو کر 1818 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رحجان رہا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں آج 106 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔آج جب کاروبارکا آغاز ہوا تو100 انڈکس 45ہزار841 کی سطح پر تھا۔ایک وقت میں 100 انڈکس 46ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تاہم اسکے بعد اس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو100 انڈکس 45ہزار947 کی سطح پر تھا۔

close