فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے پریشان کن خبر آگئی۔۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے 107939 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالر بڑھ کر 1837 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں