بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، نیپرا نے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، نیپرا نے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی۔۔۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

close