سوئی گیس کا پریشر کم ہے تو ۔۔۔۔ سوئی ناردرن نے ایکشن شروع کر دیا

لاہور (پی این آئی)سوئی گیس کا پریشر کم ہے تو ۔۔۔۔ سوئی ناردرن نے ایکشن شروع کر دیا ہے۔ لاہور سے موصول ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس مہم میں اب تک 400 سے زائد کمپریسر پکڑے گئے ۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارف کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا اُس کا ایک ماہ تک گیس کنکشن دوبارہ بحال نہیں ہوگا اور جو دوسری دفعہ کمپریسر پکڑے جانے پر موسم سرما گیس صارفین کو نہیں فراہم کی جائے گی۔۔۔۔

close