پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام مکمل ریلیف سے محروم رہ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام مکمل ریلیف سے محروم رہ گئے، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس اور پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنا دی ہے۔وفاقی معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی تھی۔ لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی 8 کی بجائے 4 روپے پر آ جائے گی۔

اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا۔اوگرا نے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے اگر لیوی بڑھائی بھی جانی ہے تو پھر یہ قیمتیں 4 روپے تک بھی کم ہو سکتی ہیں۔

close