اسلام آباد(ایجنسیاں)سینیٹ میں حکومت نے اعتراف کیاہے کہ ملک میں2سالوں میں 102ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61فیصد تک اضافہ ہوا ہے‘15 نومبر 2021 تک ویکسین کی خریداری کے کل اخراجات 181.4 ارب روپے ہیں۔15نومبر تک کل 177.04ملین ویکسینز میں سے 44.48ملین بطور عطیہ حاصل ہوئیں، کویکس کی طرف سے36.68ملین خوراکیں اور چین کی طرف سے عطیہ کردہ 7.7ملین خوراکیں
بھی اس میں شامل ہیں۔ ایوان بالا میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جمع کرائی تحریری تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال میں پاکستان میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34فیصد اضافہ ہوا ہے، 102ادویات کی قیمتوں میں 2.53فیصد سے 311.61فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔وزارت صحت کے مطابق 15نومبر تک حکومت نے 132.56ملین خوراک خریدیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں