اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں گیس کے ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کیلئے پی ایل این جی لمیٹڈ نے ایک ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق نومبر میں 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے 2 عالمی کمپنیوں نے معذرت کی تھی، یہ ایل این جی کارگوز19 سے
20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی تھیں۔26 سے 27 نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 19 سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کی کوششیں بھی جاری ہیں، عالمی کمپنیوں کے منسوخ کیے گئے
2 کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی رواں برس سردیوں کے موسم میں گیس کی شدید قلت کے حوالے سے تیار رہنے کا کہہ چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں