کراچی (پی این آئی ) کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔فاریکس ڈیلر ز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 169.10روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 140پوائنٹس کا اضافہ ہو اہے جس کے بعد انڈیکس
45ہزار 200کی سطح عبور کرگیا ہے۔
امریکی ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 57 پیسے بڑھنے کے بعد 169.65 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 171 روپے 80 پیسے پر فروخت ہو رہاہے
۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی لیکن بعدازاں مندی نے ڈیرے ڈال لیے ، کاروبار شروع ہواتو 100 انڈیکس 45 ہزار 73 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 236 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی جاری نہ رہ سکی ، اب تک انڈیکس میں 42 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور مارکیٹ 45 ہزار 31 پوائنٹس پر آ گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں