چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں 25پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا، ریٹیل قیمت 89.50سے بڑھا کر 89.75روپے فی کلو کردی گئی،وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اب چینی کا ایکس ملز ریٹ 84.50روپے سے بڑھاکر 84.75روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا

ایکس ملز ریٹ 84.75 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89روپے 75پیسے فی کلو کر دی گئی ہے، چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا،نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی، عملدرآمد کیلئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوایا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق زائد قیمت پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عمل درآمد نہ کرنے پر شوگر ملز، ڈیلرز، ڈسٹریبیوٹرز، ریٹیلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

close