سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنے سو روپے کا اضافہ؟

کراچی (پی این آئی)سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنے سو روپے کا اضافہ؟ ۔۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

دس گرام سونے کی قیمت 214 روپےاضافے سے 97 ہزار 94 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا آٹھ ڈالر مہنگا ہوکر 1773 ڈالر فی اونس ہوا ہے۔

close