وہی ہوا جس کا خدشہ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)نیپرا نے بجلی ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بجلی جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ، سی پی پی اے جی نے 1.47 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی ۔

اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ صرف ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔

close