کراچی (پی این آئی) پاکستان میں چینی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی، قیمت 100 روپے سے بھی اوپر پہنچ گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث یہ 94 روپے سے بڑھ کر 98 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 105 سے 110 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار شوگر ملز انتظامیہ کو قرار دیا گیا ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار عبدالرؤف نے تجویز دی ہے کہ اگر چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے تو نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں