خریداروں کیلئے بری خبر، فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ نو ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 172 روپے اضافے سے 93 ہزار 793 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1808 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں55 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 158.37 سے بڑھ کر 158.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

close