سونا یکدم کتنا مہنگا ہو گیا؟ فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافےکے بعد سے 1878ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94736 روپے ہوگی۔تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251 روپے 71 پیسے پر مستحکم رہی۔

close