ایک ہی دن میں سونا کتنا مہنگا ہو گیا؟ فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1882 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 93 ہزار793 روپے تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں