حکومت اپنی توقع سے بھی زیادہ بڑی معاشی کامیابی حاصل کرنے کے قریب ۔رواں مالی سال کے اختتام تک کونسی بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان ہدف سے کئی ارب ڈالرز زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے طویل معاشی مشکلات کے بعد معیشت کے محاذ پر بالآخر بہتری دکھانا شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت ایکسپورٹس اور ترسیلات زر کی مد میں اپنی توقعات سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی۔حکومت اپنی توقعات سے زیادہ بڑی معاشی کامیابی حاصل کرنے کے قریب ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم 25 ارب ڈالرز جبکہ ترسیلات زر کا حجم 30 ارب ڈالز کی سطح کو چھو جانے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری اور روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے بھی زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔اسی لیے ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان اپنے تجارتی اخراجات کے مقابلے میں کئی ارب ڈالرز زائد کما لے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے تجارتی خسارے میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اندازہ ہے کہ مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی امپورٹس کا حجم 50 ارب ڈالرز تک رہے گا۔ جبکہ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس دونوں کا مشترکہ حجم 55 ارب ڈالرز رہنے کی امید ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اب تک پاکستان کو ایکسپورٹس کی مد میں 20 عشاریہ 8 ارب ڈالرز سے زائد حاصل ہو چکے۔جبکہ دوسری جانب ترسیلات زر کا حجم بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ہر ماہ 2 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہوئیں۔ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستان کو کل 24ارب 80 کروڑ ڈالرز سے زائد ترسیلات موصول ہو چکیں۔ اسی لیے امکان ہے کہ برسوں بعد پاکستان ایک مالی سال کے اختتام پر اپنے تجارتی اخراجات سے زائد ڈالرز کما لے گا، ترسیلات زر 29 سے 30 ارب ڈالرز جبکہ ایکسپورٹس کا حجم بھی 25 ارب ڈالرز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین کی رائے میں اس ریکارڈ تعداد میں زرمبادلہ حاصل ہونے کی صورت میں پاکستان کا بیرونی قرضوں پرانحصار کم ہو جائے گا۔

close