عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مگر پاکستان میں فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑی خبر

کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں‌ مستحکم رہی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 1784ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے104100روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 89249روپے پرمستحکم رہی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضا فے سے 1380روپے پر اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1183.12روپے ہوگی۔

close