اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے 60 ارب روپے غیررجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو وصول ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کے آف شورکمشنریٹ نے 60 ارب روپے کی غیرملکی رقوم کی وصولی کاپتالگایا جبکہ یہ رقم پاکستان میں 75ہزار افراد کو ڈیجیٹل
ٹرانزیکشن سے منتقل ہوئی۔ایف بی آر نے بتایا کہ 75 ہزار میں سے 45 ہزار 12 افراد ایف بی آرمیں رجسٹرڈ نہیں جبکہ 75 ہزار میں سے 12 ہزار 6 سو 18 افراد نان فائلر ہیں۔ایف بی آر کے مطابق غیررجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یہ رقم فری لانسر کنسلٹینسی اور اشیاء کی فروخت پر ملیں اور جس امریکی کمپنی سے رقوم بھجوائی گئیں اس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے اب 10 ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس وصولی کاامکان ہے۔۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں
ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں