تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد تیل کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے اور برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں اس کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی ہے جو

کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔اایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے مئی کے سودوں میں قیمت 71.38 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو 8 جنوری 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔اس کے علاوہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں اپریل کے لیے 1.60 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 67.98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جو اکتوبر 2018 کے بعد سب سے زیادہ قیمت ہے۔خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے اتوار کے روز دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ٹرمینل سعودی آرمکو سمیت دیگر آئل تنصیبات کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جسے فوری طور پر ناکام بنادیا گیا۔سعودی عرب کی جن تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہ 6.5 ملین بیرل تیل کی ایکسپورٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں جو تیل کی طلب کا 7 فیصد ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان نیویارک(پی این آئی)تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں کٹوتی جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اوپیک پلس کی جانب سے اپریل میں تیل کی پیداوار نہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گذشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔برینٹ خام تیل (فیوچر) کی قیمت 2.23 ڈالر فی بیرل یا 3 فیصد اضافے سے 68.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ یہ قیمت اپریل 2019 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی ویسٹ

ٹیکساس انٹرمیڈیت کی قیمت دو ڈالر فی بیر یا 3.1 فیصد اضافے کے بعد 65.83 ڈالر ہوگئی۔خیال رہے برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں جمعرات کو اس وقت 4 فیصد تک اضافہ وہا جب اوپیک پلس نے پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے کو اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا۔امریکی تجزیہ کار گیووانی سٹیوانو کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس نے محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کیا اور فیصلہ کیا کہ اپریل میں پیداوار میں صرف ایک لاکھ 50 ہزار بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی جانب سے رضاکارانہ طور پر پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کٹوتی کو اپریل تک بڑھانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی کیونکہ گزشتہ دو مہینوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔سعودی عرب کے فیصلے کے بعد گولڈمین ساش نے برینڈ کروڈ کی دوسرے سہ ماہی کے لیے قیمت کی پیش گوئی 5 ڈالر سے بڑھا کر 7 ڈالر فی بیرل کر دی اور تیسرے سہ ماہی میں 80 ڈالر فی بیرل کی پیش گوئی کر دی۔ یو بی ایس نے برینٹ کروڈ کی دوسری سہ ماہی کے لیے قیمت کی پیش گوئی 75 ڈالر فی بیرل کر دی۔

close