وزیراعظم اپنے اصولوں پر ڈٹ گئے، عثمان بزدار سے وزارت اعلیٰ واپس نہیں لی جائیگی، بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان

لاہور (پی این آئی) نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اصولوں پر ڈٹ گئے ہیں۔ تفصیلات کے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم ڈٹ گئے، عثمان بزدار سے وزارت اعلیٰ واپس نہیں لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ

عمران خان کے اس فیصلے کی وجہ سے بجٹ کے بعد بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ اپنے اِس فیصلے سے سائیڈ پر ہو گئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانا نہیں چاہ رہے، یا کوئی ہے جو انہیں ہٹوانا نہیں چاہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں اِس بات کی گارنٹی دے سکتا ہوں کہ کوئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹوانا نہیں چاہ رہا۔اِس کے بعدچیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی بڑا تگڑا ہو گا۔ عمران خان کے اس فیصلے کی وجہ سے بجٹ کے بعد بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ ڈٹ گئے۔ لیکن اصولوں پر کھڑے ہونے کے لیے انہیں عثمان بزدار کی کوالٹیاں بھی بتانی ہوں گی کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اُن کی کیا کارکردگی رہی ہے۔بطور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈھائی سال میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔ تاہم عمران خان کے اس فیصلے کی وجہ سے بجٹ کے بعد بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب نے دعوی کیا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوئے تو پی ٹی آئی راجہ بشارت کو وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وزیر قانون راجہ بشارت وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سب سے پسندیدہ امیدوار ہیں۔اگر وزیر اعلیٰ تبدیل ہوئے تو حکومت راجہ بشارت کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ راجہ بشارت نے وزیراعظم کو یہ تاثر دیا ہے کہ میرے چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، میرے بیوروکریسی اور دوسرے اداروں سے بھی اچھے تعلقات ہیں اگر آپ مجھے وزیراعلیٰ بناتے ہیں تو میں آپ کو اچھا ڈیلیور کر کے دوں گا۔چوہدری برادران راجہ بشارت کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔مسلم لیگ ق چاہتی ہے کہ اگر وزیراعلیٰ تبدیل ہو تو چوہدری پرویز الہیٰ خود ہمیشہ وزیراعلیٰ کے امیدوار رہے ہیں۔

close