خریداروں کیلئے بڑی خبر، فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کتنے ہزار کی کمی ہو گئی؟ سونا انتہائی سستا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1900 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ چار ہزار 200 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ یہاں دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی کمی سے 89 ہزار 335 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے اور یہاں فی اونس کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1713 ڈالر ہوگئی ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد کس ملک میں رہتے ہیں ’ہورون گلوبل رچ لسٹ‘ کے مطابق چین میں دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد رہتے ہیں،چین میں ارب پتیوں کی تعداد ایک ہزار 58 ہے۔غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ریسرچ پلیٹ فارم ’ہورون رپورٹ انکارپوریٹڈ‘ دنیا کے مخلتف ممالک میں کام کررہا ہے۔ جس نے ارب پتی افراد کی نئی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق 2020 میں کورونا وبا کے باوجود چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد بڑھ کر اب ایک ہزار 58 ہوگئی ہے۔ چین میں صرف ایک سال کے دوران ارب پتی افراد کی تعداد میں 259 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے میں امریکہ میں ارب پتی افراد کی تعداد 70 کے اضافے کے ساتھ 696 ہوچکی ہے۔اس فہرست میں ہر اس شخص کو ارب پتی شمار کیا گیا ہے جس کے ذاتی اثاثوں کی مالیت کم از کم ایک ارب امریکی ڈالر کے مساوی یا اس سے زیادہ ہے۔پوری دنیا میں 3,228 ارب پتی موجود ہیں جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 414 زیادہ ہے۔

close