کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت15ڈالرکے اضافے سے1948 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت400روپے کے اضافے سے بڑھ کر1لاکھ16ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے99451روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے ہوگئی۔۔۔۔۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری، ایک تولہ کہاں جا کر رکا؟
کراچی (این این آئی ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے بڑھ کرایک لاکھ16ہزار500روپے ہوگئی۔۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں8 ڈالر کی کمی سے1923ڈالر ہوگئی تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہسونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے1لاکھ 16ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے99ہزار880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1300روپے مستحکم رہی۔۔۔۔
خریداروں نے ہاتھ روک لیے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی اور سونے کی قیمت میں
اضافے کا رحجان جاری
کراچی(این این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سےکم ہو کر 165.80روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے کم ہو کر166روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے سے گھٹ کر166.20 روپے اور قیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.70روپے پر ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50ُٰپیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50ورپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے کم ہو کر 199روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220روپے سے بڑھ کر220.50روپے اور قیمت فروخت 222روپے سے بڑھ کر 222.50روپے ہو گئی ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کا اضافہ رہا اور فی اونس سونے کی قیمت1969ڈالرز کی سطح پر جا پہنچی۔عالمی
منڈی میں سونے کے نرخوںمیں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت700روپے اضافے سے 1لاکھ17ہزار400اور دس گرام سونے کی قیمت 601روپے اضافے سے 1لاکھ652روپے روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے اضافے سے1400روپے ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں