پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی ( پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 159.90 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 160.20روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں1.44روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے

نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید158.25روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت 158.45 روپے سے بڑھ کر159.90 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بھی 1.80 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر 159.80روپے اور قیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر160.20 روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 2.15روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید185.60روپے سے بڑھ کر 187.75 روپے اور قیمت فروخت 187.60 روپے سے بڑھ کر189.75روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.80روپے کے اضافے سے 207.20 روپے سے بڑھ کر210روپے اور قیمت فروخت 209.20روپے سے بڑھ کر212روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close