کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی،

کراچی(پی این آئی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابقسونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی،کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جب کہ ملک میں سونا بھی سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونےکی قدر 514 روپے کم ہوکر 98594 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1927 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 272 پوائنٹس اضافے سے 42295 پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے بڑھ کر7909 ارب روپے ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close