پاکستان 36 ماہ کیلئے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا،پاکستان نے 1سال میں کتنا ادھار تیل حاصل کیا ؟جانئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان 36 ماہ کیلئے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا،پاکستان نے 1سال میں کتنا ادھار تیل حاصل کیا ؟جانئے، پاکستان 36 ماہ کیلئے ادھار تیل فراہمی کی سعودی پیشکش سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو ہر ماہ 27 کروڑ ڈالر ادھار

تیل کی پیشکش کی تھی لیکن دستاویز کے مطابق پاکستان 12 ماہ میں صرف 76.8 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل حاصل کرسکا، اس سال 9 جولائی کو ادھار تیل کیسہولت کا پہلا سال ختم ہوگیا، رواں مالی سال بھی پاکستان صرف ایک ارب ڈالر کے ادھار تیل کا خواہش مند ہے۔یاد رہے ادھار تیل کی سہولت کا اعلان نومبر 2018 میں کیا گیا،جولائی 2019 سے پاکستان کے لیے ادھار تیل کی سہولت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ذرائع کے مطابق ادھار تیل کی سہولت اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے مل رہی تھی۔

close