اسلام آباد(پی این آئی)ٹیکس نہ دینے والوں کی شامت آ گئی، چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کیا حکم جاری کر دیا؟فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین محمدجاویدغنی نے تمام فیلڈافسروں کوٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی تیزکرنے اورجعلی اوردھوکہ دہی پرمبنی انوائسز کی روک تھام کے لئے موثر کردار ادا
کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں چیئرمین نے واضح کیاکہ جعلی انوائسز اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں