لاہور(پی این آئی )پاکستان میں مالی سال 2019-20 میں کتنے ارب روپے کے موبائل فون منگوائے گئے؟ زیادہ موبائل فون منگوانے کی وجہ کیا بنی؟،پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد 111 فیصد بڑھ گئی بارہ ماہ کے دوران 217 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی
سال دوہزار انیس بیس کے دوران پاکستان میں ایک ارب 37 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 61 کروڑ 44 لاکھ ڈالر زیادہ ہیں. پاکستانی روپے میں ان کی مالیت 216 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتی ہے،، اس سے پچھلے مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں درآمد کیے گئے موبائل فونز کی مالیت 102 ارب 75 کروڑ روپے تھی۔ یکم جولائی سے ڈیوٹیز میں اضافے کے خدشات کے باعث جون میں پہلے کے مقابلے میں 326 فیصد زیادہ مالیت کے فون درآمد کیے گئے جون میں موبائل فونز کی درآمد کا حجم 38 ارب 19 کروڑ روپے رہا جبکہ گزشتہ سال جون مین 8 ارب 96 کروڑ روپے کے فونز بیرون ملک سے درآمد کیے گئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 77 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے ٹیلی کیمونیکیشن کے دوسرے آلات بھی درآمد کیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں