ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کتنے کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا؟ معیشت کے میدان سے اچھی خبر آ گئی

لاہور(پی این آئی )ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کتنے کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا؟ معیشت کے میدان سے اچھی خبر آ گئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ۔مجموعی ذخائر میں ہفتے کے دوران سولہ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ زیادہ اضافہ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے

دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ میں ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 12 ارب 5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ہو گیا جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 14 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور ان کا حجم 6 ارب 89 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ہو گیا جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 95 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ نئے بیرونی قرضوں کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 98 کروڑ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

close