اور اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کیوں ہڑتال پر چلی گئی؟ کون سے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)اور اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کیوں ہڑتال پر چلی گئی؟ کون سے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے؟ آل پاکستا ن آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے،مطالبات کی منظوری تک تیل کی

سپلائی بند رہے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستا ن آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے ،مطالبات کی منظوری تک تیل کی سپلائی بند رہے گی ،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی کامزید کہناتھاکہ ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔

close