مشکل حالات میں بھی بڑی خوشخبری ، ناقابل یقین طور پر بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

کراچی(پی این آئی) رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2020 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 12 کروڑ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 20-2019 کے ابتدائی 11 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری

91 فیصد اضافے سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق چین نے سب سے زیادہ 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرے نمبر پر ناروے نے 34 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔جولائی سے مئی کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں 75 کروڑ ڈالر کی گئی۔ دوسرے نمبر مواصلات کے شعبے میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور تیل وگیس کے شعبے میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close