کورونا وائرس،سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کا اعلان

کراچی(پی این آئی) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد پالیسی ریٹ 11 فیصد کی شرح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شرح فیصد میں ڈیڑھ فیصد کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پالیسی ریٹ میں 150 بیسس

پوائنٹس کی کمی کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے 17 مارچ کو شرح سود کم کرکے 12.50 فیصد کردیا تھا۔اس بات کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں کورونا وائرس کی وبا کی سے دنیا بھر بالعموم اور پاکستان پر بالخصوص مرتب ہونے والے اثرات کے بعد شرح فیصد کو مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ کمیٹی نے ایک ہفتے قبل ہی شرح سود میں کمی کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باوجود مزید کمی کے مطالبے سامنے آرہے تھے جنہیں پہلے تو نظر انداز کردیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close