پیٹرول کی قیمت میں کمی،عوام کیلئےشاندار خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کی کمی کے بعد ممکن ہے کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آسکتی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی

مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد پٹرول کی قیمت میں کم از کم 40 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے لیکن غور کیا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کئے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا امکان ہے۔ عوام کی جانب سے یہ مطالبہ کافی دیر سے کیاجا رہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے کیونکہ پٹرول کی قیمت اس وقت عالمی مارکیٹ کے مطابق بہت زیادہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ پٹرول کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی لیکن حکومت کی جانب سے صرف 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی جس کے بعد حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔کچھ دن قبل تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے بھی اپنی یوٹیوب ویڈیو میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خال تیل کی قیمت 32 ڈالر فی بیرل ہے جس کے مطابق اگر حکومت انصاف کرے اور چوری کئے بغیر عوام کو پٹرول فراہم کرے تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 35 سے 40 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ لیکن ان تمام تجزیوں کے بعد بھی حکومت کی جانب سے صرف 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔لیکن اب ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس پر غور کیا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کے مطابق 40 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کئے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مارچ کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close