کراچی (پی این آئی )پاکستانی معیشت بھی کرونا وائرس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور گرتی ہوئی شیئر مارکیٹ نے کاروباری افراد کے ہاتھ پاؤں پھلا کر رکھ دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 68 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے 13
پیسے پر بند ہواہے ، ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتے دکھائی دیا ، 50 پیسے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے ۔کرونا وائرس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی رہی یہاں تک کہ 1348 پوائنٹس گرنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کو 45 منٹ کیلئے بند کر دیا گیا تاہم جب مارکیٹ میں 3 بجے دوبارہ کاروبار کا آغازہوا تو کاروبار سنبھل نہیں سکا بلکہ مزید تنزلی کا شکار رہا ۔آج صبح مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 37 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ، کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیئرز کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سرمایہ میں 185 ارب روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ایک ہفتے میں دوسری بار سٹاک مارکیٹ عارضی طور پر معطل ہوئی ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھرمیں سٹاک مارکیٹس کی بری حالت ہے، عالمی معیشت بری طرح متاثرہوچکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں