ڈالر کی قدر میں زبردست کمی ، ملکی معیشت کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.45روپے سے گھٹ کر 154.25روپے اورقیمت فروخت 154.55روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہو گئی ۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج

میں گزشتہ ہفتے شدید مندی جاری رہنے کے بعد پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں 1312.68پوائنٹس کی ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس کی 38ہزار،39ہزار کی نفسیاتی حد یں بحال ہوگئیں اور انڈیکس 39296.30پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ82.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب7ارب78کروڑ74لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6.46فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہو اجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس38ہزار اور 39ہزار کی نفسیاتی حدوں کو بحال کرتے ہوئے 39362پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 39300کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس1312.68پوائنٹس کے اضافے سے39296.30پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس627.44پوائنٹس کے اضافے سے 18105.04پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 769.96پوائنٹس کے اضافے سے 27059.34پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روز371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے306کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ48 میں کمی جبکہ17 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2کھرب7ارب78کروڑ74لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر73کھرب2ارب45کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کو21کروڑ52لاکھ51ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوجمعہ کے مقابلے میں 1کروڑ30لاکھ74ہزار شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے 7400روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت90روپے اضافے سے2428روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر کی قیمت64.96روپے کمی سے 863.04روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت61.53روپے کمی سے 850.01روپے ہوگئی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close