وزیر اعظم کو کٹھ پتلی قرار دے دیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق وزیرِ اعظم کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔

۔ آج اتوار کے روز اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ 10 ماہ قبل یہ تحریک چلی جو بجلی کے بلوں سے شروع ہوئی، تحریک سے متعلق خود وزیرِ اعظم باتیں کرتے رہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے رمضان میں سبسڈی دی، عوامی حکومتیں عوام کی ضرورت کا خیال رکھتی ہیں، پی ٹی آئی نے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر کی شہادت پر شفاف انکوائری کرائی جائے، پہلے ایف سی اور رینجرز کو بھیجا جاتا ہے، پھر کہا گیا آصف زرداری نے واپس بلا لیا، پُرامن مظاہرین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔۔۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ آزاد کشمیر میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close