آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق، وزیر دفاع انور حیدر علی کی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وفاقی وزیر دفاع جنرل(ر) انور حیدر علی نے بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور وزیر قانون،انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید،وزیر خزانہ عبدالماجد خان،وزیر امور منگلا چوہدری قاسم مجید، وزیر برقیات چوہدری ارشد،چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نیلم جہلم ہائیڈرو پاور معاہدہ،منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے مسائل،بجلی کی فی پیداواری قیمت،رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر نو اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تمام معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور انہیں حل کرنے کیلیے عزم کا اظہار کیا گیا۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزادکشمیر کے مسائل حل کرنے کیلیے وفاقی وزیر دفاع جنرل(ر) انور حیدر علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی نے اجلاس میں تمام مسائل پر ور کنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹی اوآر کے مطابق سفارشات مکمل کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس حوصلہ افزاء ہے اس سے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بین الوزارتی کمیٹی مسائل کا ادراک کرتے ہوے ان کا قابل عمل حل تجویز کرے گی جس سے دیرینہ مسائل حل ہونگے۔انہوں نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close