رٹھوعہ ہریام برج کی تعمیر میں ایک دن بھی نہیں ہونی چاہئے، یکم فروری سے منصوبے پر کام شروع کیا جائے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت

میرپور (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے موسٹ سینئر وزیر اور وزراء حکومت،مشیران اور معاونین خصوصی سمیت ایف ڈبلیو او کی ٹیم کے ہمراہ رٹھوعہ ہریام برج کی سائٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہیں ایف ڈبلیو او کے کرنل عاصم اور پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج سردار حبیب مغل نے بریفنگ دی۔

وزیر اعظم چوہدری انور الحق نے کہا کہ اس قومی نوعیت کے منصوبے پر بڈنگ کاپراسس بہر صورت 16 جنوری 2024 کو شروع کیا جائے اور یکم فروری 2024 سے منصوبہ پر کام شروع ہونا چاہیے رٹھوعہ ہریام برج کی تعمیر میں ایک دن اور ایک فیصد تاخیر نہیں ہونی چاہئے،تمام حائل رکاوٹوں حکومت کو دور کرئے گی۔زیڈ کے اے کنسٹرکشن کمپنی اپنا کیمپ آفس فوری قائم کرے اور منصوبہ کے لیے تعمیراتی میٹریل اگٹھا کرنا شروع کردے تاکہ پل کی اپریشنل تیاریاں شروع ہوسکیں۔ اس منصوبہ میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی اس میں مزید تاخیر کی گنجائش ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے منصوبہ کی تکمیل کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کے ڈی جی میجر جنرل عبدالسمیع کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس منصوبہ کی تکمیل کے حوالے سے ایف ڈبیلو او کی ٹیموں کوسائٹ پر بھیج کر ہوم ورک مکمل کروایا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close