مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈائریکٹر اطلاعات راجہ شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا اہم ستون ہے حکومت پریس فاؤنڈیشن کے ذریعے صحافیوں کی فلاح کا جامع پلان رکھتی ہے میڈیا مکمل آزاد ہے میڈیا کی ریاست میں تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم رول رہا ہے مثبت تنقید کے ذریعے چیزیں بہتری کی جانب جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار نو تعینات ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر شاہد کھوکھر نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے دورے کے دوران کیا اس دوران انھوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ صدرپریس کلب واحد اقبال بٹ، سیکرٹری جنرل محمد بشارت مغل نے پریس کلب کے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی اس موقع پر سابق صدور و ممبران پریس کلب بھی موجود تھے
شاہد کھوکھر نے کہا کہ تحریک ازادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور صحافیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے محکمہ اطلاعات ہمہ وقت کوشاں ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے بھی با خوبی آگاہ ہے جن کے حل کے لیے حکومت ہر سطح پر کام کر رہی ہے۔ دورہ کے دوران ڈائریکٹر مرزا بشیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ اشتہارات سید آصف نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں