گڑھی دوپٹہ، باراتیوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 جاں بحق، 21 زخمی

مظفرآباد (آئی اےا عوان) جہلم ویلی میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ موئیاں سیداں کے مقام پر باراتیوں کی جیپ کھائی میں جاگری ،المناک حادثہ کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 باراتی زخمی ہوئے زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں شادی والے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ۔آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں کاربنی کے مقام سے دلھن کو لیکر واپس جانے والی بارات میں شامل جیپ اوور لوڈنگ اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث المناک حادثہ کا شکار ہوگئی۔

گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقہ موئیاں سیداں کے مقام پر جیپ کو پیش آنے والے حادثہ کے باعث 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 21 باراتی زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا،رورل ہیلتھ سینٹر گڑھی دوپٹہ اور مظفرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ مکنیٹ سے کاربنی کے مقام پر آنے والی بارات میں شامل 4 افراد کے جاں بحق اور 21 افراد کے زخمی ہونے کے باعث دولہا اور دلہن کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close