اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں، ریاستی پریس کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، ترقیاتی بجٹ کا ایک فیصد اور ریاستی میڈیا کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں آج یہاں جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس)کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری نے بھی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،ماحولیات اور سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر، سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہر اقبال،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم، صدارتی مشیر سردار امتیاز خان،سیکریٹری صدارتی امورڈاکٹر سید آصف حسین،سابق صدر اے کے این ایس عامر محبوب،پرسنل سٹاف آفیسرہمراہ صدر آزاد جموں وکشمیر سید کمال حیدر شاہ، سینئر نائب صدر شیرباز منیر چوہدری، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری، نائب صدر شفقت ضیا، سیکرٹری اطلاعات نثار احمد کیانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز علی خاکسار، سید سجاد شاہ، سید اکرم شاہ، سردار عبدالحمید، ممبران بورڈ آف گورنرپریس فاؤنڈیشن شہزاد راٹھور، زاہد بشیر، شہزاد خان،چوہدری خالد انجم، اعجاز خان،کشمیر نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل کے چیئرمین راجہ کفیل احمد،، خواجہ عبدالمتین، اعجاز عباسی، غلام محی الدین ڈار،صدر کشمیر جرنلسٹس فورم خاور نواز راجہ، سیکرٹری عقیل انجم، صدر آر آئی یوجے عابد عباسی،بشارت عباسی،،ہارون الرشید، نثار صائم سمیت آزاد کشمیر بھر اور راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کشمیری صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریاستی میڈیا کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی،انہوں نے مسئلہ کشمیر اور ریاستی مسائل کو اجاگر کرنے پر ریاستی میڈیا کے کردار کو سراہا۔انکا کہنا تھا کہ بیس کیمپ کے اخبارات کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی میڈیا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پریس فاؤنڈیشن کے ذریعے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے، ترقیاتی بجٹ کا ایک فیصد اخبارات و میڈیا کی ترقی کو دینے کا یقین دلاتا ہوں کہ اس فیصلے پر انشااللہ عمل ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ اخبارات اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر امجد چوہدری نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مطالبہ کیا ہے ریاستی اخبارات کا گلہ گھونٹنے والے پیپرا رولز کی حد 30لاکھ سے ختم کر کے 5لاکھ کی جائے۔ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز، نیوز ویب سائٹس(سوشل میڈیا پلیٹ فارمز)کومحکمہ اطلاعات آزادکشمیر میں ر جسٹرڈ کروا نے کیلئے شرائط میں نرمی لا ئی جائے۔آزادکشمیرکے تینوں ڈویژن میں مساویانہ بنیادوں پر اشتہارات کا کوٹہ مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اخبارات تحریک آزادی کے ابلاغی محاذ پر صف اول کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب اور آزادحکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر اور ریاستی عوام کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے لئے بھرپور کر دار ادا کر رہے ہیں۔اخباری کاغذ اور دیگر پرنٹنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اس صنعت سے وابستہ ہزاروں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا احتمال ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے AKNSکے تحریری منظور شدہ مطالبات اور بجٹ میں میڈیا کے لئے کئے گئے اعلانات پر جلد عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ہر اچھے کام کی حمایت کرینگے۔اور ہر غلط کام کی نشاندہی کرینگے۔ہم ریاستی اداروں کی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔آزادکشمیر کے قومی مسائل کا حل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہے گے۔انھوں نے کہاکہ ریاستی میڈیا اپنی بساط کے مطابق تحریک آزادی کشمیر، آزادکشمیر کے قومی معاملات، ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو بھی ریاستی میڈیا کی ترقی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔وزیراعظم نے ریاستی میڈیا کی ترقی کیلئے ہم سے جو وعدے کر رکھے ہیں اُن کو پورا کیا جائے۔ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں