صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین زکوٰۃ کونسل آزاد کشمیر چوہدری محمد صدیق کی ملاقات، زکوٰۃ کی تقسیم رمضان سے قبل ممکن بنایا جائے، صدر آزاد کشمیر کی ہدایت

مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین زکوٰۃ کونسل آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد صدیق کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر چیئرمین زکوٰۃ کونسل آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد صدیق نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو محکمہ زکوٰۃ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا زکوٰۃ اسلام کا بنیادی رکن ہے جس کی ادائیگی کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ نماز، روزہ اور حج کی طرح زکوٰۃ بھی فرض عبادت ہے جس کی ادائیگی دین اسلام میں معاشرے کے مخیر حضرات پر لازم قرار دی گئی ہے۔ صاحب ثروت حضرات کو زکوٰۃ کے مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے تاکہ غریب لوگوں کو زندگی گزارنے کے لئے بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ حکومتی سطح پر بھی زکوٰۃ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستحق لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین زکوٰۃ کونسل آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد صدیق کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں زکوٰۃ کی ادائیگی کو ماہ رمضان کے شروع ہونے سے قبل ممکن بنایا جائے تاکہ مستحقین اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close