آزاد کشمیر، گلیشیر مکان پر جا گرا

آزاد کشمیر (پی این آئی) مظفر آباد سے مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام میں گلیشیئر ایک مکان پر جا گرا۔؟ریسکیو ذرائع کے مطابق آٹھ مقام کے علاقے لوات بالا میں گلیشیئر گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گلیشیئر گرنے سے تباہ ہونے والے مذکورہ مکان میں موجود افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں