مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا یہ غیر معمولی اجلاس بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں G-20کانفرنس کروائے جانے کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ریاست جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

یہ اجلاس اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی جدوجہد ہر صورت میں برقرار رکھی جائے گی۔ یہ اجلاس بھارت کی جانب سے کشمیری راہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ ریاست میں رواں رکھی گئی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ آزادجموں وکشمیر اسمبلی کا یہ اجلاس پاکستان کے 23کروڑ عوام کی جانب سے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ حمایت پر انہیں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔۔۔۔

close