مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 112ذیلی دفعہ (1)کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقدہ 8 دسمبر میرپورڈویژن کے لیے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پولنگ سے ایک روز قبل کوئی بھی شخص یا امیدوار نہ تو عوامی جلسہ/میٹنگ منعقد کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔ واضع رہے کہ مروجہ قانون کے تحت 6 اور 7 دسمبر کی درمیانی شب رات 12 بجے کے بعد الیکشن مہم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔
لہذا 6 اور 7 دسمبر کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم جاری رکھنا خلاف قانون ہو گا جس کی خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں ایسے افراد اور امیدواران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں