آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، سیاسی جماعتوں میں پیپلز پارٹی سب سے آگے، انتخابی نتائج مکمل نہ ہو سکے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 650 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے نتائج مکمل نہ ہوسکے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے 578نشتوں پر کامیاب ہونے والے کونسلرز اور ممبران ضلع کونسل کی کامیابی کا سرکاری سطح پر اعلان کردیا۔ آزاد امیدواروں نے 178 نشتیں حاصل کرکے بڑی سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑدیا۔

الیکشن کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی نتائج کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں پاکستان پیپلزپارٹی نے146 نشستیں حاصل کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 136 اورپاکستان مسلم لیگ ن 104 نشتیں اپنے نام کرسکیں مسلم کانفرنس کو 22 ،جے کے پیپلزپارٹی کو ایک اور مذہبی جماعت کو ایک نشست ملی الیکشن کی طرف سے جاری کیےگئے نتائج کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی 74 یونین کونسلوں سے 73 نومنتخب ہونے ممبران ضلع کونسل کی کامیابی کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ کومی کوٹ یونین کونسل کی ضلع کونسل کی نشست پر نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ ضلع کونسل 73 نشستوں پر 16 آزاد امیدوار منتخب ہوئےہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 32 نشستیں ملیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے 22پاکستان مسلم لیگ ن نے11نشستوں پر کامیابی حاصل کی مسلم کانفرنس کے 3 ،جے کےپی پی کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ ٹاؤن کمیٹیوں،میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی وارڈزکی سطح 85 نشتوں کے نتائج الیکشن کمیشن کو تاحال موصول نہ ہوسکے۔۔۔۔

close